مچھ کے قریب پیٹرول سے بھری وین ٹرک سے ٹکرا گئی، 7 افراد جھلس کر جاں بحق
پولیس کے مطابق مچھ کے قریب کوئٹہ سبی قومی شاہراہ پر پیٹرول سے بھری وین ٹرک سےٹکرائی، جس سے وین میں آگ بھڑک اٹھی اور 5 افراد موقع پرہی جھلس کر جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔پولیس نے جائے حادثہ پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو مچھ کے اسپتال منتقل کیا، جہاں دونوں زخمی بھی دم توڑ گئے، جس سے ہلاکتوں کی تعداد 7 ہوگئی۔آگ لگنے سے قریب ہی موجود 3 گاڑیاں بھی جل کر خاکستر ہوگئیں۔
پولیس کے مطابق وین میں موجود پیٹرول کوئٹہ سے سبی منتقل کیا جارہا تھا۔دوسری جانب پولیس نے واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے