آصف زرداری سیاستدانوں کے بجائے وکلا سے ملاقاتوں کو ترجیح دیں: فواد چودھری
سوشل میڈیا پر اپنے ایک ٹویٹ میں وزیراطلاعات فواد چودھری کا کہنا ہے کہ آصف زرداری سیاستدانوں کے بجائے وکلا سے ملاقاتوں کو ترجیح دیں، اس مفت مشورے کا احساس ان کو ہفتوں نہیں، دنوں میں ہوگا، قراردادوں سے حکومتیں نہیں جاتیں، اس کیلئے ووٹ چاہئیں۔ ،وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ زرداری صاحب کے پاس اب صرف نوٹ رہ گئے ہیں، وہ نوٹ کمانے کے چکر میں ووٹ کھو چکے، فواد چودھری کا مزید کہنا تھا کہ سعودی عرب میں وزیراعظم عمران خان کو ملنے والا احترام مسلم امہ میں پاکستان کے مقام کو ظاہر کرتا ہے