کراچی کی احتساب عدالت میں شرجیل میمن کیخلاف کرپشن ریفرنس کی سماعت جج کی رخصت کے باعث 12 نومبر تک ملتوی کردی گئی
کراچی کی احتساب عدالت میں محکمہ اطلاعات میں پانچ ارب چھہتر کروڑ روپے کے کرپشن ریفرنس سے متعلق سماعت ہوئی۔ شرجیل انعام میمن سمیت دیگر ملزمان پیش ہوئے جج کے رخصت پر ہونے کے باعث ریفرنس کی سماعت بغیر کیسی کارروائی کے بارہ نومبر تک ملتوئی کردی گئی۔ سماعت کے بعد میڈیا سےغیررسمی گفتگو میں شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ معاشی صورتحال خراب ہے مجھے اس بارے میں زیادہ معلوم نہیں حکومت تعلیمی نظام کو بہتربنانےکےلئے کوشش کر رہی ہے۔ کراچی میں رکشہ ڈرائیور کی خود سوزی کے حوالےسے شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ واقعہ افسوسناک ہے لیکن ٹریفک قوانین پرعمل درآمد کرنا بھی ضروری ہے
شرجیل انعام میمن ساٹشرجیل انعام میمن کا آصف علی زرداری کی جانب سے اپوزیشن اب حکومت کو ٹف ٹائم دے گی کے اس بیان کےحوالےسے کہنا تھا کہ میں نےآصف علی زرداری کا بیاننہیں دیکھا اس لئے کچھ نہیں کہہ سکتا