شریف برادران کوٹھیک سےاپوزیشن کرنی بھی نہیں آتی، فیاض الحسن چوہان
پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ ہم نےسردی گرمی کےپرواہ کیےبغیراحتجاج کیا، ان میں اپوزیشن والاجوش وجذبہ پیدانہیں ہوسکتا، ن لیگ والے احتجاج کرنا سیکھنے کے لیے پی ٹی آئی کارکنان سے رابطہ کریں، ایڈوائزری کمیٹی میں آئیں، جو بھی چیزیں ہیں ان پر بات کریں۔وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ حمزہ شہبازآئیں اورپنجاب اسمبلی کااجلاس چلنے دیں، آئین اورقانون کے مطابق پرویز الٰہی اسپیکر پنجاب اسمبلی ہیں، اپوزیشن اسپیکر پنجاب اسمبلی کا آئینی احترام کرنے کی پابند ہے۔ان کا کہنا تھا کہ فضل الرحمان کوخصوصی ملاقاتیں کرنے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں، فضل الرحمان کہتےہیں حکومت کیخلاف اتحادجمہوری ہے، مولانا فضل الرحمن 73 کے آئین کے تناظر میں 74 قسم کی کرپشن اور 75 قسم کی اقربا پروری کرتے ہیں۔فیاض الحسن چوہان نے کہا سیاست کا حسن یہ ہے کہ جیسےہی قانون کاشکنجہ آنےلگتاہےتوسیاسی لٹیرے متحد ہوجاتےہیں، قومی خزانہ لوٹنے والوں سے پیسہ واپس لینا ہے، گزشتہ40خصوصاً10میں جوپیسہ لوٹا گیا ہے، اس کی تحقیقات ہوں گی۔چالیس سال کی لوٹ مار کو پکڑنے میں وقت لگے گا لوٹا ہوا پیسہ واپس لانے کے لئے مکمل تعاون کریں گے، عمران خان چاہتےہیں مشکل دورگزرےاورعوام کوسکون ملے، عوام کوریلیف ملےضرور ملےگا۔