سپریم کورٹ:زیرزمین پانی کے استعمال اور قیمتوں سے متعلق کیس کی سماعت
چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے زیر زمین پانی کے استعمال اور قیمتوں کے تعین سے متعلق کیس کی سماعت کی،دوران سماعت عدالت کا سیکرٹری لاء اینڈ جسٹس کمیشن پر شدید اظہار برہمی ، چیف جسٹس نے ان سے کہا کہ پانی کا صنعتی ، گھریلو اور زرعی استعمال سے متعلق قیمتوں کا تعین ہونا چاہیے، آپ نے ابھی تک پانی کے حوالے سے ڈیٹا جمع نہیں کیا جبکہ بین الاقوامی آبی ماہرین کو اعدادوشمار ہی نہیں دیئے، اگر میں اوروں کے لئے سختی کر سکتا ہوں تو آپ کے لئے بھی کر سکتا ہوں جس کے بعد سیکرٹری نے دس دن کا وقت مانگ لیا، عدالت نے سیکریٹری لاء اینڈ جسٹس کمیشن کو یومیہ پانچ ہزار روپے جرمانہ کرتے ہوئے دس دن میں رپورٹ جمع کرانے کا حکم دے دیا، جبکہ عدالت نے چاروں صوبوں کے سیکرٹری آبپاشی کو نوٹسز جاری کر دیے چیف جسٹس نے کہا کہ اس کے بعد اب ورکشاپ ہوگی جس میں چاروں آبپاشی سیکرٹری شرکت کریں گے، کیس کی سماعت دس روز کے لئے ملتوی کر دی گئی۔