احتساب عدالت:مفرورملزم اسحاق ڈارکے تمام بینک اکاؤنٹس کومنجمد کردیا
اسلام آباد کی احتساب عدالت نے مفرورملزم اسحاق ڈارکے تمام بینک اکاؤنٹس کومنجمد کردیا۔بطورچیئرمین میسرزہجویری فاؤنڈیشن ملزم کے نام بینک الفلاح میں موجود اکاؤنٹ کوبھی فریزکردیا گیا۔فاؤنڈیشن کیجانب سے فریز کیے گئے بینک الفلاح کے اکاؤنٹ کوکھولنے کے حوالے سے رٹ پٹیش سیشن کورٹ لاہورمیں دائرکی گئ،،سیشن کورٹ کیجانب سے مختلف اعتراضات لگاتے ہوئے رِٹ پٹیشن کورد کردیا گیا،سیشن کورٹ کیجانب سے میسرز ہجویری فاؤنڈیشن کومتعلقہ احتساب عدالت سے رجوع کرنے احکامات اٹھارہ اکتوبردوہزاراٹھارہ کوصادرکردیئے گئے