ڈی آئی خان، فائرنگ سے حوالدار شہید،1اہلکار زخمی ، جوابی کارروائی میں2دہشتگردہلاک
ڈیرہ اسماعیل خان سے تقریبا 70 کلو میٹر دور ر رمک کے علاقے میں محکمہ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی)نے ایک گھر پر چھاپہ مارا جس کے دوران دہشت گردوں نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں حوالدار شہید اور 1 سپاہی زخمی ہو گیا۔ جوابی کارروائی میں 2 دہشتگردہلاک ہو گئے ،واقعہ کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی جس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور سرچ آپریشن جاری ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ شہید ہونے والے اہلکار کا نام حوالدار نور علی شاہ ہے، جبکہ زخمی سپاہی کی شناخت جہانگیر کے نام سے ہوئی ،زخمی پولیس اہلکار کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈیرہ اسماعیل خان منتقل کر دیا گیا ۔ آپریشن کے نتیجے میں اب تک 6 مشکوک افراد کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرلیا۔ سی ٹی ڈی کے مطابق شہید اہلکار نور ولی شاہ کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔