سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی طبیعت ایک مرتبہ پھر بگڑ گئی، پلیٹیلیٹس کی تعداد میں ایک بار پھر تشویشناک حد تک کمی
سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد میاں محمد نواز شریف کی سروسز ہسپتال میں ایک مرتبہ طبیعت بگڑ گئی، نوازشریف کے پلیٹیلیٹس کی تعداد ایک بار پھر تشویشناک حد تک کم ہوگئی ہے۔ سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد میاں محمد نواز شریف کی سروسز ہسپتال میں ایک مرتبہ طبیعت بگڑ گئی، نوازشریف کے پلیٹیلیٹس کی تعداد ایک بار پھر تشویشناک حد تک کم ہوگئی ہے۔21 اکتوبر کی رات سابق وزیراعظم کو طبیعت ناساز ہونے پر قومی احتساب بیورو (نیب) کے دفتر سے سروسز اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زیرعلاج ہیں۔ذرائع کے مطابقاسپتال منتقلی سے قبل سابق وزیراعظم کے خون کے نمونوں میں پلیٹیلیٹس کی تعداد 16 ہزار رہ گئی تھی جو اسپتال منتقلی تک مزید کم ہو کر 12 ہزار تک پہنچ چکی تھی۔گزشتہ روز اسپتال میں ہی ان کے پلیٹیلٹس کی تعداد خطرناک حد تک گر کر 2 ہزار رہ گئی تھی جس کے بعد انہیں 3 میگا یونٹس پلیٹیلیٹس لگائے گئے تھے جس کے بعد ان کے پلیٹیلیٹس میں اضافہ ہوا تھا۔ لیکن اب ایک بار پھر ان کے پلیٹیلیٹس کی تعداد پھر تشویشناک حد تک کم ہوگئی ہے۔ذرائع کے مطابق نوازشریف کے پلیٹیلیٹس کی تعداد 29 ہزار سے کم ہوکر 7 ہزار پر آگئی تھی جس پر سابق وزیراعظم کو دوبارہ پلیٹیلیٹس یونٹ لگایا گیا جب کہ میڈیکل بورڈ کی معاونت کے لیے ایک ڈاکٹر اسلام آباد اور ایک کراچی سے بلایاگیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کی صحت سے متعلق اسپتال میں مسلسل مانیٹرنگ ہورہی ہے۔