شیر میانداد قوال فیصل آباد میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی
مدینہ ٹاؤن کے علاقہ میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے قوال شیر میانداد زخمی ہو گئے تاہم اب ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ پولیس حکام کے مطابق شیر میانداد قوال فیصل آباد مدینہ ٹاؤن میں قوالی سے واپس آ رہے تھے کہ ڈاکوؤں نے ان پر فائرنگ کر دی جس کی زد میں آ کر قوال شیر میانداد زخمی ہو گئے،شیرمیانداد کو گولی دل کے قریب لگی جبکہ ڈاکو دو لاکھ روپے بھی چھین کرلےگئے۔ہسپتال حکام کے مطابق مشہور قوال شیر میانداد سول ہسپتال میں زیر علاج ہیں اور اب ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ دوسری جانب آرپی او رفعت مختار راجہ نے سی پی او فیصل آباد سے واقعہ کی رپورٹ طلب لی ہے۔