پاکستان میں کورونا سے اموات میں خطرناک حد تک اضافہ
اسلام آباد: پاکستان میں کورونا سے اموات کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا۔ وفاقی وزیر اور این سی او سی کے سربراہ اسد عمر کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں پاکستان میں کورونا کی صورتحال پر غور کیا گیا۔ این سی او سی کا کہنا ہےکہ پاکستان میں مسلسل پانچویں دن کورونا مثبت کیسز کا تناسب بڑھ رہا ہے، گزشتہ 4 دنوں میں اوسطاً مثبت شرح 40 فیصد زیادہ ہے جب کہ اموات میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔