کورونا کیسز بڑھتے رہے تو صورتحال قابو سے باہر ہوسکتی ہے: وزیر صحت پنجاب
لاہور: پنجاب کی وزیر صحت یاسمین راشد کا کہنا ہےکہ اگر کورونا کیسز بڑھتے رہے تو صورتحال قابو سے باہر ہوسکتی ہے۔ جیونیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ سردیوں میں لوگوں کی قوت مدافعت کم ہوتی ہے اس لیےکورونا بڑھنے کے زیادہ امکانات ہیں ور اگر کورونا کیسز بڑھتے رہے تو صورتحال قابو سے باہر ہوسکتی ہے