لاہور میں تاجر سے 50 لاکھ روپے بھتہ طلب کیے جانے کا انکشاف
لاہور: جیل روڈ کے تاجر سے 50 لاکھ روپے بھتہ مانگنے کا انکشاف ہوا ہے۔ تھانہ ریس کورس میں درج ایف آئی آر میں جیل روڈ کے تاجر چوہدری عقیل اشرف نے الزام عائد کیا کہ نامعلوم بھتہ خوروں نے 20 اور 21 اکتوبر کو کئی بار کال کی اور 50 لاکھ روپے بھتہ نہ دینے پر خاندان سمیت قتل کرنے کی دھمکی دی۔ تھانہ ریس کورس پولیس نے بھتہ خوری کی بجائے فون پر دھمکیاں دینے کا مقدمہ درج کر لیا،متاثرہ تاجر نے ارباب اختیار سےتحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔