نوازشریف نے ہمیشہ سے مداخلت کوتسلیم نہیں کیا،رانا ثناء اللہ
مسلم لیگ( ن )پنجاب کے صدراورسابق صوبائی وزیرقانون راناثناء اللہ نے کہاہے کہ فوج سیاست میں ملوث نہیں ، موجودہ عسکری قیادت ،ضیاالحق اورپرویزمشرف کے رفقا ملوث ہیں،مریم نوازکے دروازے کوتوڑکرداخل ہوناقانونی اوراخلاقی جرم ہے۔ میاں نوازشریف نے ہمیشہ سے مداخلت کوتسلیم نہیں کیا۔۔میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے راناثناء اللہ نے کہاکہ فوج سیاست میں ملوث نہیں موجودہ عسکری قیادت ،ضیاالحق اورپرویزمشرف کے رفقا ملوث ہیں۔ میاں نوازشریف نے بھی اپنی تقریرمیں واضح کردیاہے مزیدبھی کریں گے۔ اُن کی تقریرکے ہرلفظ کی وہ خود ، مسلم لیگ ن اوراب پوری قوم تائیدکرتی ہے۔ میاں نوازشریف نے ہمیشہ سے مداخلت کوتسلیم نہیں کیا۔طاقتور صرف خداکی ذات ہے، صاف ،شفاف الیکشن،ووٹ کوعزت اورعوامی فیصلے تسلیم کرنے کے علاوہ دوسراکوئی آپشن نہیں اِسی کااثرہوگااورہوکررہے گا۔الیکشن میںپی ٹی آئی سمیت جوجماعت بھی جیت جائے اُسے تسلیم کیا جائے گا۔ مسلم لیگ ن کی میزبانی میں جوبھی جلسہ ہوگااُس میں میاں نوازشریف خطاب کریں گے دوسرے جلسوں میں میزبان فیصلہ کریں گے ،ماضی میں پی ٹی آئی نے پارلیمنٹ سے استعفے نہیں دیے تھے صرف ایک جاویدہاشمی نے دیاجسے منظوربھی کیاگیاتاہم اب پی ڈی ایم آخری آپشن میں منظوری کے لئے طریقہ کار کے مطابق دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگرقومی اورملکی معاملات کے لئے عسکری قیادت مسلم لیگ ن کو بلائے توپارٹی قیادت کی اجازت سے جایاجاسکتا ہے۔اُنہوں نے کہاکہ کیپٹن(ر)صفدرکانعرے لگاناجرم نہیں احتجاجی تحریک میں ہونے والی گفتگو سے عوامی توجہ ہٹانے اورپی ڈی ایم میںدراڑیں ڈالنے کاڈرامہ کیاگیا۔مریم نوازکے دروازے کوتوڑکرداخل ہوناقانونی اوراخلاقی جرم ہے،آئی جی کوجہاں لے جایاگیاوہی واقعہ میں ملوث ہیں جبکہ عمران خان 100فیصدقصوروارہیں۔انصاف ہونے یانہ ہونے کااُنہیں علم نہیں تاہم انصاف آئی جی کے ساتھ مریم نوازکوبھی ملناچاہئے،دونوں واقعات ناقابل معافی ہیںانکوائری کے بعدقانون کے مطابق ایکشن ہوناچاہئے۔اُنہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن نے آرمی چیف کی توسیع کے لئے ووٹ نہیں دیا قانون سازی کے لئے مددکی ۔ترمیم میںپارلیمنٹ نے وزیراعظم آفس کوطاقت دی۔اُنہوں نے کہاکہ پرویزمشرف کودی گئی سزا پرعمل ہوناچاہئے معافی عدالت دے سکتی ہے ہم نہیں۔