فیصل آباد : ڈاکوؤں کی فائرنگ ، معروف قوال شیر میانداد زخمی
فیصل آباد : ڈاکوؤں کی فائرنگ سے معروف قوال شیر میانداد بیٹے سمیت زخمی ہوگئے ، واقعے کا مقدمہ تھانہ مدینہ ٹاؤن میں درج کرلیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکپتن کے رہائشی معروف قوال شیر میانداد فیصل آباد کے علاقے گٹ والا میں مندراں والی سرکار کے عرس کی تقریب میں پرفارم کرنے کے بعد گھر واپس جا رہے تھے کہ علی الصبح ساڑھے تین بجے کے قریب کینال روڈ پر موٹرسائیکل دو ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی۔ جس کے نتیجے میں دونوں باپ بیٹا زخمی ہوئے ، شیر میانداد کے سینے اور ان کے بیٹے عبید علی کے ہاتھ پر گولیاں لگیں جبکہ ڈاکو گاڑی میں موجود بیگ چھین کر فرار ہوگئے، بیگ میں دو لاکھ روپے رکھے تھے ۔ زخمی شیر میانداد اور ان کے بیٹے کو سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں حالت بہتر ہونے پر اہلخانہ انہیں لاہور کے نجی اسپتال لے گئے۔