ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران کرونا سے 13 افراد جاں بحق
اسلام آباد: ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس انفیکشن کی وجہ سے مزید 13 افراد جاں بحق ہو گئے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید 736 کرونا کیسز رپورٹ ہوئے، جس سے ملک میں کرونا کے مصدقہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 26 ہزار 216 ہو گئی ہے۔ ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس سے مزید تیرہ افراد کے انتقال کے بعد پاکستان میں کرونا سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 6 ہزار 715 ہو گئی ہے، جب کہ 586 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔