وزیرِ اعظم عمران خان سے پی ٹی آئی کے سندھ سے تعلق رکھنے والے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کی ملاقات
وزیرِ اعظم عمران خان سے پاکستان تحریک انصاف کے سندھ سے تعلق رکھنے والے ممبران قومی اسمبلی اور ممبران صوبائی اسمبلی نے جمعہ کو یہاں ملاقات کی۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وفد میں ارکان قومی اسمبلی آفتاب صدیقی، ایم این اے عطاء اللہ اور ارکان صوبائی اسمبلی فردوس شمیم نقوی، حلیم عادل شیخ، خرم شیر زمان اور اشرف قریشی شامل تھے۔ اس موقع پر وفاقی وزارء اسد عمر، سید علی حیدر زیدی اور گورنر سندھ عمران اسمعیل بھی موجود تھے۔ ملاقات میں سندھ سے متعلقہ امور اور ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں کے فور اور کے سی آر منصوبے پر پیش رفت پر بھی غور کیا گیا۔