پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن، پنجاب بینک کے قرض فراہمی کے معاہدے پردستخط
پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن اور پنجاب بنک نے پنجاب روزگار سکیم کے تحت نوجوانوں کو تیس ارب روپے کے قرضوں کی فراہمی کے معاہدے پر دستخط کیے ۔وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ یہ صوبے کی تاریخ میں سب سے بڑی روز گار سکیم ہے اوراس سے لاکھوں کی تعداد میں لوگوں کو فائدہ حاصل ہوگا ۔انہوں نے کہاکہ اس سکیم کے تحت ماہر نوجوانوں کو ایک لاکھ سے لیکر ایک کروڑ روپے تک آسان قرضے فراہم کیے جائیںگے۔انہوں نے کہاکہ بیس سے پچاس سال تک کی عمر کے مرد، خواتین اور خواجہ سرا قرضے کیلئے درخواست دے سکتے ہیں۔