سونے کی قیمت میں اضافے کا تسلسل , 1400روپے مہنگا ہو گیا
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں اضافے کا تسلسل جاری ہے ۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کو عالمی مارکیٹ میں 8ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا1793ڈالر ہو گیا جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوںمیں بھی سونا مہنگا ہو گیا ۔جمعہ کو ملکی صرافہ مارکیٹوں میں1400روپے کے اضافے سے ایک تولہ سونا1لاکھ25ہزار600روپے اور دس گرام سونا1201روپے کے اضافے سے1لاکھ7ہزار682روپے ہو گیا ۔