بنگلادیش: روہنگیا مہاجرین کے کیمپ پر حملہ، 7 افراد ہلاک
بنگلہ دیش میں میانمر کے ساتھ سرحد پر قائم روہنگیا مہاجر کیمپ میں اسلامی مدرسے پر نامعلوم افراد کے حملے کے دوران کم از کم سات افراد ہلاک ہو گئے۔بنگلہ دیش کے وزیر داخلہ اسد الزمان خان کمال نے ایک بیان میں کہا کہ ساحلی ضلع کاکس بازار میں قائم روہنگیا کیمپوں کی سیکورٹی میں اضافے کیلئے انتظامات کئے جائیں گے۔