کپتان بابر اعظم کی ٹریننگ روٹین شائقینِ کرکٹ کے ساتھ شیئر
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کے پہلے میچ سے ایک روز قبل پی سی بی نے کپتان بابر اعظم کی ٹریننگ روٹین شائقینِ کرکٹ کے ساتھ شیئر کی ہے۔پی سی بی کی جانب سے شیئر کی جانے والی ویڈیو میں بابر اعظم اپنی پریکٹس روٹین کے حوالے سے بتاتے ہیں کہ وہ جب بھی ہوٹل سے نکل کر آتے ہیں تو گول سیٹ کر کے آتے ہیں کہ کس طرح کی ٹریننگ کرنی ہے۔
How the KING prepares! Presenting to you the @babarazam258 practice and preparation routine.#WeHaveWeWill #T20WorldCup pic.twitter.com/7uNgrk9pYE
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 23, 2021
بابر اعظم نے کہا کہ میں ٹریننگ کا رات کو پلان کرتا ہوں اور ٹریننگ میں کوشش ہوتی ہے جو کمزوریاں ہیں ان پر کام کیا جائے، کوشش ہوتی ہے کہ جو میرا مضبوط ایریا ہے اس پر مزید کام کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پریکٹس میں سو فیصد پرفارمنس دینے کی کوشش ہوتی ہے، پریکٹس میں سو فیصد ہو گا تومیچ میں بھی ایسا ہی ہو گا، مائنڈ سیٹ ہر میچ سے پہلے مثبت ہوتا ہے۔قومی کپتان نے کہا کہ ورلڈ کپ ایسا ایونٹ ہوتا ہے جس میں سب ٹیمیں تیار ہو کر آتی ہیں، ہم بھی ورلڈ کپ میں مکمل تیار ہو کر جا رہے ہیں۔