پاکستان اور مراکش کے درمیان باہمی مشترکہ فوجی مشق 2021 کی اختتامی تقریب
پاکستان اور مراکش کے درمیان باہمی مشترکہ فوجی مشق 2021 کی اختتامی تقریب قومی انسداد دہشت گردی مرکز(این سی ٹی سی) پبی میں ہفتہ کو منعقدہوئی ،آئی ایس پی آر کے مطابق مشق کے دوران مراکش اور پاکستان کی سپیشل فورسزنے انسداد دہشت گردی کے آپریشنز کی مختلف مشقوں میں حصہ لیا جن میں محاصرہ اور تلاشی ،کمپاونڈ کلیرنس، کلوز کوارٹر بیٹل،فاسٹ روپنگ،ریپلنگ اینڈکمبیٹ میڈیکس شامل ہیں،آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان یہ پہلی مشترکہ مشق تھی،تریبت کا مقصدانسداد دہشت گردی کے ڈومین میں باہمی تجربہ کا تبادلہ اور دونوں فوجیوں کے درمیان تعاون کو بڑھانا تھا۔