پاکستان کے 30ویں چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زندگی پر ایک نظر
سپریم کورٹ آف پاکستان کے نئے منتخب ہونے والے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی 23جنوری 1965کو ڈیرہ اسماعیل خان میں پیدا ہوئے۔ جسٹس یحیٰی آفریدی نے ابتداہی تعلیم ایچی سن کالج لاہور سے حاصل کی، گورنمٹ کالج لاہور سے گریجویشن کی جبکہ پنجاب یونیورسٹی لاہورسے ایم اے معاشایات کی ڈگری حاصل کی، جسٹس یحیٰ آفریدی نے کامن ویلتھ اسکالرشپ پر جیسس کالج کیمبرج یونیورسٹی سے ایل ایل ایم کی ڈگری بھی حاصل کی،جسٹس یحیٰ آفریدی نے1990 میں ہائیکورٹ کے وکیل کی حیثیت سے پرکٹس شروع کی،جسٹس یحییٰ آفریدی نے 2004 میں سپریم کورٹ کے وکیل کے طورپر وکالت کا آغاز کیا،
جسٹس یحیٰ آفریدی نے خیبر پختونخوا کے لیے بطور اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل کی خدمات بھی سرانجام دیں،جسٹس یحیٰ آفریدی 2010 میں پشاور ہائیکورٹ کےایڈیشنل جج مقرر ہوئے،15مارچ 2012 کو مستقل جج مقرر کر دیا گیا۔
30 دسمبر 2016 کو جسٹس یحیٰ آفریدی نے پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کے عہدہ کا حلف اٹھایا، 28 جون 2018 کو سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج مقرر ہوئے،جسٹس یحیٰ آفریدی نے اعلی عدلیہ میں مختلف مقدمات کی سماعت کی، سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق کیس میں لارجر بنچ کا حصہ رہے،جسٹس یحییٰ آفریدی نے کیس سے متعلق فیصلے میں اپنا اختلافی نوٹ بھی تحریر کیا تھا،جسٹس یحیٰ آفریدی سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی کے خلاف صدارتی ریفرنس پر سپریم کورٹ کے نو رکنی لارجر بینچ لا کا حصہ بھی رہے،جسٹس یحیٰ آفریدی نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس 2024 کی تین رکنی ججز کمیٹی میں شامل ہونے سے معذرت کر لی تھی۔
واضح رہے کہ پاکستان کے29 ویں چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ 25 اکتوبر بروز جمعہ اپنی مدت ملازمت پوری کرکے ریٹائرہوں جائیں گے، ان کی جگہ سپریم کورٹ کے جج جسٹس یحیٰ آفریدی 30 ویں چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ 26ویں آئینی ترمیم کے بعد سپریم کورٹ کے تین سنئیر ججز کے پینل سے پارلیمانی کیمٹی برائے ججز تقرری نے جسٹس یحییٰ آفریدی کو نیا چیف جسٹس آف پاکستان بنانے کی منظوری کیلئے سفارش کرتے ہوئے وزیر اعظم کو سمری بھجوادی ہے۔ جسٹس یحییٰ آفریدی کا نام وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے صدر مملکت کو بھجوایا جائے گا جن کی منظوری کے بعد باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔نامزد چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کی عمر 59 برس ہے اس لحاظ سے انہوں نے 2030 تک یعنی 65 برس کی عمر تک سپریم کورٹ کا جج رہنا تھا، البتہ نئی آئینی ترمیم کے بعد وہ تین سال بعد 2027 میں ریٹائر ہو جائیں گے۔