جسٹس یحییٰ آفریدی کی بطور نئے چیف جسٹس تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری

Oct 23, 2024 | 14:21

وفاقی وزارت قانون نے  جسٹس یحییٰ آفریدی کی بطور چیف جسٹس آف پاکستان تعیناتی کا  نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے جسٹس یحییٰ آفریدی کی بطور چیف جسٹس پاکستان تعیناتی کر دی جس کے بعد وزارت قانون نے ان کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ۔نوٹیفکیشن کے مطابق جسٹس یحییٰ آفریدی کی تعیناتی 26 اکتوبر سے 3 سال کیلئے کی گئی ، نئے چیف جسٹس آف پاکستان 26 اکتوبر کوعہدے کا حلف اٹھائیں گے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز خصوصی پارلیمانی کمیٹی نے چیف جسٹس پاکستان کی تقرری کیلئے جسٹس یحیی آفریدی کے نام کی منظوری دی تھی۔

مزیدخبریں