ایم کیو ایم کی رکنِ قومی اسمبلی رعنا عنصر کا بیٹا شاہ زیب کار حادثے میں جاں بحق
کراچی کے علاقے کلفٹن میں کار حادثے میں ایم کیو ایم کی رکنِ قومی اسمبلی رعنا عنصر کا بیٹا شاہ زیب جاں بحق ہو گیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ صبح سویرے کلفٹن انڈر پاس کے قریب پیش آیا جب کار الٹنے کے بعد فٹ پاتھ سے ٹکرا گئی۔حادثے میں شاہ زیب کا دوست محمد الیاس زخمی ہوا ہے۔نوجوان شاہ زیب سر پر چوٹیں آنے کے باعث جاں بحق ہوا ہے۔پولیس حکام کے مطابق شاہ زیب کے اہلِ خانہ نے قانونی کارروائی سے منع کر دیا تھا جس پر ضابطے کی کارروائی کے بعد اس کی لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔اہلِ خانہ کے مطابق سید شاہ زیب نقوی کی نمازِ جنازہ آج بعد نمازِ عشاء عسکری 4 کی مسجد میں ادا کی جائے گی۔