امریکی سینیٹ انٹیلیجنس کمیٹی کی چیئرپرسن نے امریکی محکمہ خارجہ سے حقانی نیٹ ورک کو دہشتگردوں کی بلیک لسٹ میں شامل کرنے کا مطالبہ کردیا۔
امریکی سینیٹ انٹیلی جنس کمیٹی کی چئیرپرسن ڈیانا فینسٹین کا کہنا ہے کہ حقانی نیٹ ورک سے افغانستان میں امریکہ اوراتحادیوں کوخطرہ ہے، یہ افغانستان میں امریکی مقاصد اورفوجیوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے جس سے امریکہ، افغانستان اوراتحادی افواج کے مفادات متاثرہورہے ہیں۔ سینیٹ انٹیلی جنس کمیٹی کی چئیرپرسن نے امریکی محکمہ خارجہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ان تمام پہلوؤں کومدنظررکھتے ہوئے حقانی نیٹ ورک کودہشتگردوں کی بلیک لسٹ میں شامل کیا جائے۔