کوئٹہ کے علاقے میاں غنڈی میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکے کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس حکام کے مطابق کوئٹہ کے نواحی علاقے میاں غنڈی میں شیخ زید ہسپتال کے قریب سڑک کے کنارے نصب ریموٹ کنٹرول بم دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی اور ایک گاڑی تباہ ہو گئی۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکہ ایف سی کے قافلے کے قریب ہوا جس میں فورسز کو ٹارگٹ کرنے کی کوشش کی گئی ۔ دھماکے کے بعد کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر ٹریفک معطل ہوگئی ۔ دوسری جانب کوئٹہ کے علاقے موسی کالونی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق ہو گیا۔