آئندہ چند روز کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک رہے گا تاہم گلگت بلتستان میں چند ایک مقامات پر ہلکی بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے اکثر علاقوں میں موسم خشک رہے گا گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا تاہم مالا کنڈ ڈویژن اورکشمیر میں چند ایک مقامات پر بارش ہوئی۔ گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر بونداباندی سے موسم خوشگوارہوگیا، سب سے زیادہ بارش پٹن میں دس ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ آج ملک کے مختلف علاقوں میں ریکارڈ کیے گئے درجہ حرارت کے مطابق اسلام آباد چوبیس، مری میں اٹھارہ، لاہور،فیصل آباد، کراچی اور حیدر آباد میں اٹھائیس سکردواور کوئٹہ میں چودہ ملتان میں انتیس، مظفرآباد اکیس، گلگت پندرہ اورپشاورمیں ستائیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔