گورنر ہاوس لاہور آج پھر عوام کیلئے کھول دیا گیا
گورنر ہاوس لاہور آج چھٹی کے دن پھر عوام کیلئے کھول دیا گیا۔ صرف فیمیلیز کو ہی داخلے کی اجازت ہو گی، شہری صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک گورنر ہاوس لاہور کا وزٹ کر سکیں گے۔وزیراعظم عمران خان کے عوام سے کئے گئے وعدوں پر عملدرآمد کرتے ہوئے پنجاب حکومت آج پھر گورنر ہاوس کو عام شہریوں کے لئے کھول رہی ہے، عوام صبح 9 بجے سے دوپہر 12 اور 2 بجے سے شام 5 بجے تک گورنر ہاوس کی سیر کر سکیں گے۔ گورنر ہاوس میں صرف فیمیلیز کو ہی داخلے کی اجازت دی گئی ہے۔