لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے فیصلہ کیا ہے کہ ریٹائرڈ کرکٹرز ہی افغان پریمیئر لیگ کھیل سکتے ہیں اور دیگر کھلاڑی اس کے مجاز نہیں ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق پی سی بی نے افغان پریمیئر لیگ سے متعلق اپنے فیصلے سے ان ایکشن کھلاڑیوں کو آگاہ کر دیا جس کے مطابق ریٹائرڈ کھلاڑی ہی اس لیگ کا حصہ بن سکتے ہیں۔ پی سی بی کے فیصلے سے وہاب ریاض، سہیل تنویر، محمد عرفان، فہیم اشرف، محمد حفیظ، کامران اکمل اور افتخار احمد افغان پریمیئر لیگ سے آؤٹ ہوگئے۔