بہاولپور: مسافر بس الٹنے سے 3 افراد جاں بحق
بہاولپور میں سیون بی سی کے قریب چشتیاں سے آنیوالی بس تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہوکر الٹ گئی۔ حادثے میں تین مسافر جاں بحق جبکہ بارہ زخمی ہوگئے ۔ حادثے کے بعد امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں او زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جہاں چھ زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی۔ بس الٹنے کے بعد پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور تحقیقات شروع کردیں۔ پولیس کے مطابق حادثہ رکشے کو اوورٹیک کرتے ہوئے پیش آیا۔ بس کا ڈرائیور تیزرفتاری کےباعث بس پر کنٹرول نہ کرسکا اور بس حادثے کا شکار ہوگئی۔