وزیراعظم کی 48 گھنٹوں میں نئے بلدیاتی نظام کو حتمی شکل دینے کی ہدایت
لاہور : وزیراعظم عمران خان نے آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران نئے بلدیاتی نظام کو حتمی شکل دینے کی ہدایت کی ہے۔وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت بلدیاتی نظام سے متعلق اہم اجلاس ہوا جس میں گورنر پنجاب غلام سرور، گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور وزیر اطلاعات فواد چوہدری سمیت پارٹی کے سینئرز عہدیداروں نے شرکت کی۔
اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ اختیارات کونچلی سطح تک منتقل کرنا پی ٹی آئی حکومت کا سب سے اہم ایجنڈا ہے، عوام کو صحیح معنوں میں بااختیار بنانا ہے۔وزیراعظم نے ہدایت کی کہ یہ بات یقینی بنائی جائے گی کہ عوام اپنے منتخب نمائندوں کا مؤثر احتساب کریں اور اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی اور لوکل باڈیز نظام سے نئی لیڈرشپ اوپر آنے میں مدد ملے گی۔