پاکستان کا بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
ایشیا کپ کے ہائی وولٹیج ٹاکرے میں قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیتا اور پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، کپتان کا کہنا تھا کہ پچ بیٹنگ کے لیے سازگار دکھائی دے رہی ہے اور کوشش ہوگی کہ بڑا مجموعہ کر کے بھارت کو ہرایا جائے۔ایشیا کپ کے پہلے مرحلے میں بھارت نے قومی ٹیم کو یکطرفہ مقابلے کے بعد باآسانی شکست دی تھی تاہم گرین شرٹس آج شکست کا بدلہ لینے کا عزم لیے میدان میں اتریں گے۔بھارت کے خلاف میچ کے لیے قومی ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں جب کہ بھارتی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ عثمان شنواری کی جگہ محمد عامر اور حارث سہیل کی جگہ شاداب خان کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، قومی ٹیم فخر زمان، امام الحق، بابراعظم، شعیب ملک، کپتان سرفراز احمد، آصف علی، شاداب خان، محمد نواز، شاہین آفریدی، حسن علی اور محمد عامر پر مشتمل ہے۔