پاکستان کو اس کی اصل منزل سے ہٹانے والے ملک و قوم کے مجرم ہیں،وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار
وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیر اعلی آفس میں مختلف وفود نے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے لوگوں کے مسائل سنے اور ان کے حل کیلئے موقع پر ہی احکامات جاری کئے۔ وزیراعلی عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کے نئے پاکستان کی جانب بڑھ رہے ہیں ۔ نئے پاکستان میں کمز ور اور غریب کو بھی اس کا حق ملے گا۔ یہ وہ پاکستان ہے جس کا خواب قائد اور علامہ اقبال نے دیکھا تھا۔ انکا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان بانیان پاکستان کے خواب کو عملی تعبیر دے رہے ہیں ۔ ایک ماہ کے دوران شہریوں کی زندگیوں میں مثبت تبدیلی لانے کے لئے بے پناہ کام کیا ۔ پاکستان کو اس کی اصل منزل سے ہٹانے والے ملک و قوم کے مجرم ہیں ۔ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ عمران خان نے پاکستان کو اس کی منزل کی طرف رواں کردیا ۔ عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے ۔