وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت پنجاب اینٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹرز کے اجلاس
وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت پنجاب اینٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹرز کے اجلاس، ملک کی موجودہ معاشی صورتحال کی بڑی وجہ کرپشن ہے۔ حکومتی محکموں میں کرپشن ، رشوت ستانی اور دیگر بدعنوانیوں کی وجہ سے آج عوام کا اعتماد اٹھ چکا ہے اس اعتماد کی بحالی اولین ترجیح ہے۔کرپشن کے خلاف بلاتفریق و امتیاز ایکشن لیا جائے اور کرپٹ عناصر کی نشاندہی کی جائے۔ ماضی میں بعض منصوبوں کا مقصد عوام کی بہتری نہیں بلکہ کک بیکس تھے جن کی وجہ سے ملک کو قرضوں کی دلدل میں دھکیلا گیا۔ اینٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ کو اپنی کارکردگی بہتر کرنے پر خصوصی توجہ دینا ہوگی۔ کرپشن کے خلاف کریک ڈاؤن میں حکومت ہر قسم کا تعاون فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ پراسیکیوشن کو بہتر بنانے پر خصوصی توجہ دی جائے۔ کمزور آدمی پر ہر جگہ ظلم ہوتا ہے میں چاہتا ہوں کہ آپ کمزور کا آسرا بنیں اور اسکا ساتھ دیں۔