بنگلادیش کا افغانستان کو جیت کے لیے 250 رنز کا ہدف
ایشیا کپ کے سوپر 4 مرحلے میں بنگلادیش نے افغانستان کو جیت کے لیے 250 رنز کا ہدف دے دیا۔ ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں بنگلادیشی کپتان نے ٹاس جیتا اور پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ بنگلا ٹائیگرز کی 21 ویں اوورز میں 87 رنز پر آدھی ٹیم آؤٹ ہونے کے بعد چھٹی وکٹ پر محمود اللہ اور امرالکیس نے 128 رنز جوڑ کر ٹیم کی پوزیشن کو مستحکم بنایا، امرالکیس 72 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جب کہ محمود اللہ نے 74 رنز کی باری کھیلی۔ اوپنر لیتن داس 41 ، نظم الحسین 6،محمد متھن 1، مشفق الرحیم 33اور شکیب الحسن صفر پر آؤٹ ہوئے، بنگال ٹائیگرز نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 249 رنز بنائے۔ افغانستان کی جانب سے آفتاب عالم نے 3 جب کہ مجیب الرحمان اور راشد خان نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔