خطے میں اپنی بالادستی قائم کرنے کا ہندوستانی خواب کبھی پورا نہیں ہو سکتا،وزیراطلاعات فواد چودھری
لاہورمیں وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پنجاب کابینہ کا اجلاس ہوا،، اجلاس کے بعد وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وزیراعظم نے صوبے میں نئے بلدیاتی نظام کے لئے 48گھنٹوں میں تمام امور کو حتمی شکل دینے کی ہدایات جاری کر دی ہیں ، پی ٹی آئی کا بلدیاتی نظام ن لیگ کے بلدیاتی نظام سے زیادہ بااختیار ہوگا، موجودہ نظام آرٹیکل 148 پر پورا نہیں اترتا، پاک بھارت تناو پر بات کرتے ہوئے فواد چودھری کا کہنا تھا کہ مودی اپنی اندرونی سیاست میں پاکستان کو گھسیٹ رہا ہے، خطے میں اپنی بالادستی قائم کرنے کا ہندوستانی خواب پورا نہیں ہو سکتا، فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف کاسیاسی مستقبل تو ہےنہیں، اپنے ذاتی مستقبل کیلیے وہ دعا کریں،، مودی رافیل اسکینڈل میں ایسے ہی پھنس گیا، جیسے نوازشریف پاناما میں پھنسے تھے ۔