سرکاری عمارتوں میں آتشزدگی کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی بنانے کی ہدایت ، وزیراعظم عمران خان
وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت لاہور میں صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا۔ اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم کاکہناتھاتمام وزرااپنے اپنے محکموں کا جائزہ لیں۔ وزرا قوم کو بتائیں محکمے کے حالات کیا ہیں اور ماضی کی حکومتوں نے کتنا قرضہ لیا۔ قرض کے سود کی ادائیگی کیلئے مزید کتنا قرضہ لینا پڑتا ہے۔ تمام شعبوں کے حالات عوام کے سامنے رکھیں۔ وزیراعظم کا کہنا تھا آج تک جتنی عمارتوں میں آگ لگی ہے اس کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی بنائی جائے تاکہ حقائق سامنے آئیں۔ وزرا ہفتے میں سات دن کام کریں۔ وزرا کے لیے کوئی چھٹی نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا ہم نے ماضی کی کرپشن کو بے نقاب کرنا ہے۔ وزرا عوام کو بتائیں کس طرح غریب عوام کے پیسے پر حکمران شاہانہ زندگیاں گزارتے تھے۔ تمام بڑے بڑے پراجیکٹس کا آڈٹ کرایا جائے گا۔ وزیراعظم نے عوامی شکایات کے ازالے کیلئے وزیراعلٰی آفس میں شکایتی سیل قائم کرنے کی ہدایت بھی کی۔جبکہ دوسری جانب وزیر اعظم کی ہدایت پر آئندہ دو ماہ میں پنجاب کے 36 اضلاع میں صحت انصاف کارڈ کی فراہمی کا عمل مکمل بھی کر لیا جائے گا،، اس پروگرام سے ساٹھ لاکھ خاندان مستفید ہوں گے۔