سعودی عرب کے 89 ویں قومی دن کے موقع پر مملکت کی فضائیہ کا ایک بڑے ایئر شو کا انعقاد
سعودی عرب کے 89 ویں قومی دن کے موقع پر مملکت کی فضائیہ نے الخبر گورنری میں ایک بڑے ایئر شو کا انعقاد کیا۔ میڈیا کے مطابق ایئرشو کے دوران فضائیہ کے ماہرین اور ہوابازوں نے فضاء میں طیارے اڑاتےہوئے مختلف کرتب دکھائے اور فضائی پینٹنگز کے رنگ بکھیرے۔ شہریوں کی بڑی تعداد نے ایئرشو میں وطن کے محافظوں کی جرات، تجربے اور عزم کو سراہا۔ ایئرشو میں سعودی عرب کی رائل فورس اور فضائیہ کے دستوں نے حصہ لیا۔ سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق فضائی شو کے دوران الخبر کارنیچ پر بڑی تعداد میں شہری جمع ہوئے۔ اس موقع پر فضاء قومی ترانوں اور ملی نغموں سے گونج اٹھی۔