بلاول بھٹو کا تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کرنے کا مطالبہ
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ جمہوریت پر یقین رکھنے والے نوجوانوں کے دور کا خاتمہ نہیں ہوا،یہ دور جمہوری اقدار ، انسانی حقوق اور پرامن مزاحمت پر یقین رکھنے والے نوجوانوں کا ہے،قبائلی اضلاع کے دو اراکین اسمبلی کی رہائی پر خوشی ہوئی، ہماری طرف سے بار بار مطالبہ کرنے کے باوجود سلیکٹڈ اسپیکر نے ان اراکین کے پروڈکشن آرڈرز جاری نہیں کیے،میں مطالبہ کرتا ہوں کہ تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کیا جائے۔