ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید8افراد دم توڑ گئے
ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید8افراد دم توڑ گئے ،جس کے بعد اموات 6432ہو گئیں ،532نئے کیسز رپورٹ ہونے سے متاثرین کی تعداد307418 ہو گئی ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی )کے تازہ اعداد وشمارکے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹے میں آٹھ افراد جان کی بازی ہارگئے ہیں اورمجموعی اموات کی تعداد چھ ہزار432 6ہوگئی ۔تازہ اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں کورونا کے 2لاکھ 93ہزار916متاثرین صحت یاب ہوچکے ہیں اور ایکیٹو کیسزکی تعداد7ہزار70ہوگئی ،558کی حالت تشویشناک ہے ۔سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد ایک لاکھ 34ہزار437ہوگئی ہے۔ پنجاب 98 ہزار 602، خیبرپختونخوا میں37 ہزار418، بلوچستان میں 14ہزار607، اسلام آباد میں16 ہزار224، آزاد جموں و کشمیر میں 2 ہزار566 اور گلگت میں 3 ہزار542کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔کورونا وائرس کے باعث پنجاب میں 2 ہزار227 اور سندھ میں 2 ہزار469 اموات ہو چکی ہیں جبکہ خیبر پختونخوا میں اموات کی تعداد ایک ہزار258، اسلام آباد میں 180، بلوچستان میں 145، گلگت بلتستان میں83 اور آزاد کشمیر میں70ہو گئی ۔پاکستان کے 735 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کیلیے سہولیات ہیں اور اسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کیلئے وینٹی لیٹرزکی تعدادایک ہزار920 ہے۔ملک میں 132 ٹیسٹنگ لیبارٹریز کام کر رہی ہیں اور متعدد شہروں میں ٹریس، ٹیسٹ اورقرنطینہ حکمت عملی موثر طریقے سے کام رہی ہے ۔