ایل او سی پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ ، پاک فوج کے2جوان شہید
آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی ایل اوسی کےدیواسکیٹر پر بلااشتعال فائرنگ سے پاک فوج کے 2 جوان شہید ہوگئے ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے ایک بار پھرسیزفائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایل او سی پردیوا سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی ، آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے دو جوان شہید ہوگئے ۔ جام شہادت نوش کرنیوالے سپاہیوں میں سپاہی نورالحسن اورسپاہی وسیم علی شامل ہیں ۔ پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے رواں برس 2333 بار ایل اوسی کی خلاف ورزی کی ہے۔