سپریم کورٹ نے بلدیاتی اداروں کے اختیارات کے کیس میں سندھ حکومت کو نوٹس جاری کردیا

اسلام آباد: (23 ستمبر 2020) چیف جسٹس آف پاکستان گلزار احمد نے کہا ہے کہ وفاقی یا صوبائی حکومت کو بلدیاتی حکومتوں کے اختیارات نہ دینا آئین کے آرٹیکل 144 کے خلاف ہے۔ بلدیاتی ادارے قائم کرنا کسی کی چوائس نہیں ہونی چاہیے۔ عدالت نے بلدیاتی اداروں کے اختیارات کے کیس میں سندھ حکومت کو نوٹس جاری کردیا ہے۔سپریم کورٹ میں بلدیاتی اداروں کے اختیارات کے کیس میں چیف جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیئے ہیں کہ وفاقی یا صوبائی حکومت کو بلدیاتی حکومتوں کے اختیارات نہ دینا آئین کے آرٹیکل 144 کے خلاف ہے۔ مقامی حکومتوں کا قیام کسی کی چوائس نہیں ہونی چاہیے۔