نیوزی لینڈ کو دھمکی بھارت سے بھیجنے کا انکشاف
وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہا کہ احسان اللہ احسان کے نام سے جعلی فیس بک اکاؤنٹ بنا کر دھمکیاں دی گئیں اورنیوزی لینڈ ٹیم کو کھیلنے سے منع کیا گیا ۔بھارتی صحافی ابھینندن مشرا نے اس پیغام کو بنیاد بنا کرسنڈے گارڈین میں آرٹیکل تحریر کیا۔وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ تحریک لبیک نامی فیک اکاؤنٹ سے مارٹن گپٹل کی بیگم کو ای میل کی گئی کہ اگر مارٹن گپٹل پاکستان گیا تو مارا جائے گا۔وزیراعظم کے ساتھ دوشنبے میں تھا کہ اطلاع ملی نیوزی لینڈ نے دورہ منسوخ کردیا۔ہم نے فیصلہ کیا کہ وزیراعظم کی تقریرتک انہیں یہ پیغام نہیں دیتے۔ حکومت پاکستان اس معاملےکواٹھائے گی جبکہ آئی سی سی کو بھی اس واقعے کا نوٹس لینا چاہیے۔