مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے ترکی کشمیریوں کیساتھ ہے: ترک صدر طیب اردوان
ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے اقوام متحدہ میں ایک بار پھر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرتے ہوئے اس دیرینہ تنازعے کو سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کے ترکی کے موقف کا اعادہ کیا ہے۔صدر اردوان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم گزشتہ 74بر س سے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق تنازعہ کشمیر کو تمام متعلقہ فریقوں کے درمیان مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کے حق میں ہیں۔انہوں نے کہاکہ کشمیر میں گزشتہ سات دہائیوں سے جاری ظلم وتشددختم کرنے کی ضرورت ہے، مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے ترکی کشمیریوں کیساتھ ہے۔ ترک صدر مسلسل اقوام متحدہ کی جنر ل اسمبلی کے سالانہ اجلاس میں مسلسل عالمی ادارے کی توجہ مسئلہ کشمیر کے حل کی جانب مبذول کرارہے ہیں۔