شاہ سلمان اور محمد بن سلمان کی قیادت میں سعودی عرب ترقی کرتا رہے گا، وزیراعظم عمران خان پر امید
وزیراعظم عمران خان کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں پاکستانی حکومت اور عوام کی طرف سے سعودی عرب کو 91 ویں قومی دن پر مبارکباد دی گئی پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے لکھا کہ شاہ سلمان،محمد بن سلمان اور سعودی عوام کو قومی دن مبارک ہو، انہوں نے اس موقع پر امید کا اظہار کیا کہ شاہ سلمان اور محمد بن سلمان کی قیادت میں سعودی عرب ترقی کرتا رہے گا