وزیر اعظم عمران خان کی سعودی عرب کے قومی دن پر مبارکباد
وزیر اعظم عمران خان نے سعودی عرب کے 91ویں قومی دن پر مبارکباد دی ہے ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر بیان میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ سعودی مملکت کے91ویں قومی دن کے موقع پر میں اپنی حکومت اورعوامِ کی جانب سے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز،ولی عہد محمدبن سلمان اورسعودی عرب کے برادرعوام کومبارکباد پیش کرتاہوں۔
On behalf of my govt& people of Pakistan I congratulate Custodian of the Two Holy Mosques,HM King Salman bin Abdulaziz;HRH Crown Prince Mohammed Bin Salman;& brotherly people of Saudi Arabia on Kingdom's 91st National Day.We wish them continued progress under the visionary ldrshp
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) September 23, 2021
ہماری دعاہے کہ دوراندیش قیادت کے زیرِسایہ ترقی کاانکایہ سفرپیہم جاری رہے۔