سپریم کورٹ نے نسلہ ٹاور کیس میں مالکان اور الاٹیز کی نظر ثانی کی درخواست مسترد کر دی۔
سپریم کورٹ آف پاکستان نے نسلہ ٹاور کیس میں مالکان اور الاٹیز کی نظر ثانی کی درخواست مسترد کر دی۔جمعرات کو سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں کلفٹن میں رفاعی پلاٹوں پر 2 نجی ہسپتالوں کی تعمیر کے کیس کی بھی سماعت ہوئی، عدالت نے کمشنر کراچی کو 16 جون کے حکم پر عملدرآمد کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔ عدالت نے شہر بھر کے رفاعی پلاٹوں کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے ڈی جی کے ڈی اے، کمشنر، ایڈمنسٹریٹر، تمام کنٹونمنٹس کو نوٹس جاری کر دیا۔ سپریم کورٹ نے رفاعی پلاٹوں کی فہرست اور تعمیرات سے متعلق تفصیلات پیش کرنے کا حکم دے دیا۔