جنوبی کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی، ایک کشمیری نوجوان کو شہیدکر دیا
بھارتی فوج نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران جمعرات کو ضلع شوپیاں میں ایک کشمیری نوجوان کو شہید کردیا۔بھارتی فوج نے نوجوان کو ضلع کے علاقے چھترا گام میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔ آخری اطلاعات تک علاقے میں بھارتی فوج کا آپریشن جاری تھا۔جنوبی کشمیرمیں ضلع شوپیاں کے علاقے چتراگام میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک دکاندار زخمی ہوگیا۔دکاندار کی شناخت ڈانگر پورہ چتراگام کے 22سالہ ضمیر حمیدکے نام سے ہوئی ہے جسکو اس کے گھر پرگولیوں کا نشانہ بنایاگیا۔ضمیرکو علاج کے لیے سب ڈسٹرکٹ ہسپتال زینہ پورہ منتقل کیا گیا۔۔اس سے قبل بارہمولہ قصبے کے آزاد گنج علاقے میں بھی بھارتی فوجیوں کی بلا اشتعال فائرنگ سے ایک نوجوان زخمی ہوگیا تھا۔ زخمی نوجوان کو علاج کے لیے سرینگر اسپتال منتقل کیا گیاہے۔