خاتون اول ثمینہ علوی بھی کوروناوائرس کا شکار
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی اہلیہ بیگم ثمینہ علوی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ۔ خاتون اول بیگم ثمینہ علوی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی خبر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے ، تھوڑی سی کمزوری کے علاوہ میں الحمدللہ خیریت سے ہوں۔
I was tested positive for covid, day before. I have a little bit of weakness but Alhamdulillah doing well otherwise. Request all to keep me in your prayers please.
Thank you.— Samina Alvi (@Saminalvi) September 23, 2021
بیگم ثمینہ علوی نے تمام لوگوں سے دعا کی درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ سب سے مجھے دعائوں میں یاد رکھنے کی درخواست ہے۔