وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی سعودی عرب کے قومی دن پر مبارکباد
وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی سعودی عرب کے قومی دن پر مبارکباد, وزیر اعلیٰ پنجاب نے اپنے پیغام میں کہا کہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز، ولی عہد محمد بن سلمان، شاہی خاندان اور سعودی عرب کے عوام کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے نیک خواہشات اور خیرسگالی کا پیغام دیتا ہوں۔ پاکستان اور سعودی عرب کے سفارتی تعلقات کے 75 سال دوستی، محبت اور بھائی چارے کی اعلیٰ مثال ہے۔ پاک سعودی عرب دوستی آزمائش کی ہر گھڑی میں پورا اتری ہے۔ پاکستان سعودی عرب کو اپنا دوسرا گھر سمجھتا ہے۔ حجاز مقدس مسلمانوں کی عقیدت کا محور اور روحانیت کا بنیادی مرکز ہے۔ پاکستان اور سعودی عرب کے عوام مذہبی اور برادرانہ رشتوں سے جڑے ہوئے ہیں۔ سعودی عرب نے پاکستان کا ہمیشہ مشکل وقت میں ساتھ دیا۔ ہماری حکومت اور عوام حالیہ سیلاب کے دوران سعودی عرب کی بھرپور امداد پر شکرگزار ہیں۔ حالیہ قیادت کی سربراہی میں سعودی عرب نے ترقی کی نئی منازل طے کی ہیں۔ سعودی عرب اور پاکستان کی دوستی دنیا کے لئے مثال کی حیثیت رکھتی ہے۔ اسلام اور مسلمانوں کی خدمت کیلئے سعودی عرب کے شاہی خاندان کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین گہرے اور دیرینہ تعلقات ہمیشہ قائم و دائم رہیں گے۔